(مانیٹرنگ ڈیسک) قسمت کب کسی پر مہربان ہو تی ہے اس کا پتہ نہیں چلتا، اس کی واضح مثال بھارت میں حال ہی میں پیش آنے والا ایک واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کٹھیار سے تعلق رکھنے والے 2طالب علموں کے اکاونٹ میں اچانک کروڑوں روپے جمع ہونے سے گاﺅں والے حیران رہ گئے۔
چھٹی جماعت کے 2 طالب علموں گروچرن وشواس اور اشیش کمار کے اکاونٹ میں اچانک ایک روز 900 کروڑ سے زائد بھارتی روپے جمع کرادیئے گئے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں طالب علموں نے ریاستی حکومت کی جانب سے ملنے والی یونیفارم رقم کی معلومات حاصل کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سینٹرالائزڈ پراسیسنگ سینٹر کا دورہ کیااوراپنے اکاونٹس میں آئی غیر معمولی رقم دیکھ کر دونوں طالبعلم دنگ رہ گئے۔ اشیش کمار کے اکاونٹ 62 کروڑ جبکہ گروچرن وشواس کے اکاو¿نٹ میں905 کروڑ بھارتی روپے منتقل کئے گئے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کٹھیار کی جانب سے بھی دونوں طالب علموں کے اکاونٹ میں آئی خطیر رقم کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔ خطیر رقم کی منتقلی کے حوالے سے بینک کے اعلیٰ عہدیداروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مزید کہا کہ معاملہ ہمارے علم میں آتے ہی بینک اکاونٹ منجمد کرکے رقم کی منتقلی روک دی گئی تھی۔رقم کی منتقلی کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ اکاونٹ میں اتنی رقم کہاں سے ٹرانسفر کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ملائیکہ نے نیا پیار تلاش کرلیا۔۔ ڈیٹ پر جانے کی تصاویر وائرل