تحریک انصاف نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا: حمزہ شہباز 

Sep 18, 2021 | 15:01:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما واپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ بے رحمی ہے، حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بھی گرا دی، یہ حکومت پاکستان کو جس معاشی دلدل میں دھکیل چکی ہے اس سے نکالنا دہائیوں کا کام ہوگا۔

 حمزہ شہباز شریف نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے نفاذ پر اپنے بیان میں کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومتی بے حسی اور بے رحمی کا مظہر ہے، بجائے ہوشربا مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آخر پاکستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے، قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کے بجائے یہ حکومت آمرانہ طرز حکومت اپنائے ہوئے ہے، خزانہ بھرا ہوا دکھانے کے لئے یہ حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہی ہے، اپنے تین سالہ دور میں یہ حکومت 59 کے قریب صدارتی آرڈیننس نافذ کر چکی ہے۔سونامی نے غریبوں سے جینے کا حق تک چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیںمہنگائی سے نجات کیلئے پی ٹی آئی کو گھر بھیجنا ہو گا: بلاول بھٹو
 

مزیدخبریں