جلال آباد میں بم دھماکے، 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،سڑک کنارے ایک سے زائد دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے دھماکوں میں بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس میں طالبان فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
Local officials in Nangarhar province confirm that a roadside mine hit a Taliban forces vehicle on Saturday in Jalalabad’s PD6. Nangarhar provincial hospital officials said around 20 wounded have been transferred to the hospital, most of whom are civilians.#TOLOnews
— TOLOnews (@TOLOnews) September 18, 2021
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سے زائد دھماکوں کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ننگرہار کے صوبائی ہسپتال کے حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں،اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے یہ افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پہلا حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: استاد فتح علی خان کی طبیعت میں بہتری، وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا