جامعہ حفصہ سے طالبان کے پرچم اتار دئیے  گئے

Sep 18, 2021 | 16:22:PM
جامعہ حفصہ سے طالبان کے پرچم اتار دئیے  گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد انتظامیہ کے جامعہ حفصہ کی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب کے بعد افغان طالبان کے جھنڈے اتار دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ حفصہ کی عمارت پر دوبارہ افغان طالبان جھنڈے لگا دیئے گئے ۔پولیس کی بھاری نفری جھنڈے اتروانے کیلئے پہنچ گئی ۔پولیس نے مدرسے سے طالبان کے پرچم اتارنے کے لئے محاصرہ کرلیا۔سابق خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز رائفل اٹھائے مدرسے باہر آگئے۔
اسلام آباد انتظامیہ کے جامعہ حفصہ کی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے افغان طالبان کے جھنڈے اتار دیئے۔
مولانا عبدالعزیز غازی کا کہنا ہے کہ جامعہ حفصہ کی انتظامیہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو تین روز کی مہلت دے دی ، ملک بھر میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔
واضح ہے کے چند روز قبل مدرسے پر طالبان کے پرچم لہرائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کیا تھریٹ موصول ہوا تھا؟ شیخ رشید نے بتادیا