7لڑکیاں پانی میں ڈوب کر چل بسیں، گائوں میں کہرام مچ گیا

Sep 18, 2021 | 16:33:PM
7لڑکیاں پانی میں ڈوب کر چل بسیں، گائوں میں کہرام مچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جھارکھنڈ میں کرما وسرجن کے دوران 7 لڑکیوں کی پانی میں ڈوب کر موت واقع ہو گئی،مرحومین کی عمر یں7سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جھارکھنڈ کے لیاتہار Latehar میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے،ضلع کے بالوماتھ میں کرما وسرجن کے دوران 7 لڑکیوں کی پانی میں ڈوب کر موت ہو گئی۔ واقعہ بالوماتھ تھانہ علاقہ کے شیرگاڑا گاؤں کے منندی ٹولہ کا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی بالوماتھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اس واقعے نے گاؤں میں کہرام مچا دیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق مرنے والوں میں سے تین آپس میں سگی بہنیں اورمنندی ٹولہ کا رہنے والا اکلو گنجو کی بیٹیاں تھیں۔ مرنے والوں میں ریکھا کماری (18 سال) ، لکشمی کماری (8 سال) ، رینا کماری (11 سال) ، مینا کماری (8 سال) ، پنکی کماری (15 سال) ، سشما کماری (7 سال) ، سنیتا کماری (17 سال) شامل ہیں۔ سبھی شیرگاڑا گاؤں کے منندی ٹولہ کی رہنے والی تھیں۔

دیہی لوگوں کے مطابق ، لڑکیاں ٹوری بالوماتھ میں  شیو پور ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے کھودے گئے گہرے گڑھے میں لڑکیاں کرما ڈال کا وسرجن کرنے گئی تھیں اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ جب گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچے اور لڑکیوں کو باہر نکالا تو 4 لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ باقی تین کو علاج کے لئے Primary Health Centrer لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بھی مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانوی نرس نے انشورنس کمپنی سے بھاری کلیم وصول کر لیا