(ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا بندھن ہے جو دوانسانوں کو آپس میں جوڑتا ہے مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست جھنجھار پور انو منڈل میں پیش آیا جہاں3 بچوں کی ماں نے اپنے 18 سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کرکے لاش سڑک پر پھینک دی۔
تفصیلات کے مطابق جھنجھار پور انو منڈل میں سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔سڑک کے کے نیچے جھاڑیوں میں نامعلوم لاش ملنے پر گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کارروائی شروع کردی،پولیس کے مطابق محمد معشوق کی بیوی نسیمہ خاتون کا اپنے خالہ زاد بھائی محمد سونو کے ساتھ گزشتہ 3 سال سے ناجائز رشتہ تھا اسی وجہ سے خاتون نے اپنے عاشق اور اس کے تین دوستوں کی مدد سے شوہر کا قتل کروا دیا۔ قتل کے سانحہ کو انجام دینے والا محمد سونو عرف نظام الدین بھیروستھان تھانہ کے ریام گاؤں کا باشندہ ہے۔پولیس نے 36 گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کے معاملے کو حل کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہن بھائیوں کےہمراہ سیر پر جانیوالی بی ایس سی کی طالبہ کیساتھ ظلم کی انتہا۔ہوا کیا جانیے