(مانیٹر نگ ڈیسک)معصوم بچے کی دردناک موت ، وادی کشیمر میں سنسنی، تیندوے نے لڑکے کو گھر سے اٹھاکر مردہ بناکر ہی چھوڑا۔
تفصیلات کے مطابق بڈگام کے ہرن سوئبگ میں تیندوے نے ایک دس سالہ بچے کو اپنا شکار بنایا۔ ایک بار پھر انتظامیہ کی لاپرواہی سے ایک اور بچے کی جان چلی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی لاپرواہی سے یہ جانی نقصان ہوا۔ عین شاہدین کے مطابق تیندوے نے بچے کو اپنے گھر سے اٹھایا اور اپنے گھر سے دور کچھ ہی فاصلے پر اسے مردہ چھوڑ دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جونہی انہیں اسکی اطلاع ملی تو پورے علاقے میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ بچے کی شناخت احران شوکت کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں میری بے عزتی ہوئی۔۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے استعفا دے دیا
لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے لگاتار اپیل کے بعد بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا محکمہ وائلڈ لائف علاقے میں آیا لیکن کوئی اقدام نہیں کیا۔ گمشدگی کی اطلاع ملنے کے بعد بچے کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسکے گھر سے کچھ ہی دور ایک با غیچے سے بر آمد کیا گیا ۔