پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں، فیصلہ کب ہو گا؟؟؟ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ نے اہم بیان دیدیا

Sep 18, 2021 | 18:57:PM

(24 نیوز)ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں ، فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ24 سے 48 گھنٹوں میں کریگا ۔
آئندہ ماہ انگلینڈکرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی )نے بیان میں کہاہے کہ سکیورٹی وجوہات پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری سے آگاہ ہیں ،زمینی حقائق جاننے کیلئے پاکستان میں موجود سکیورٹی ٹیم سے رابطے میں ہیں ، ترجمان نے کہاکہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں ، فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ24 سے 48 گھنٹوں میں کریگا ۔
یاد رہے کہ قبل ازیں ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیساتھ سیریز منسوخی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش بورڈ سے رابطہ کیا ہے،پی سی بی نے انگلش ٹیم کوفول پروف سکیورٹی دینے کی پیش کردی ،ذرائع کا کہناہے کہ میچز لاہور یا کراچی منتقل کرنے کی بھی آفر کردی۔پی سی بی نے موقف اختیار کیاہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ ٹیم کو وطن لیجانے والا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا،طیارہ کس ملک سے آیا؟؟ جانیے

مزیدخبریں