(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے ،صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد5 ہزار395 ہو گئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید334 افرادمتاثر ہوئے،جس سے صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد1 لاکھ 71 ہزار72 ہو گئی جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 273 مریض صحت یاب ہوئے ،خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار513 ہو گئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جس سے مرنے والوں کی تعداد2560 ہو گئی ،محکمہ صحت کاکہناہے کہ پشاور میں کورونا سے 81 افراد متاثرہوئے جس سے تعداد61 ہزار734 ہو گئی۔
محکمہ صحت کامزید کہناتھا کہ صوبے میں ایک دن میں کورونا کے 11 ہزار84 ٹیسٹ کئے گئے ،مالاکنڈسے 20 ،مردان سے 67 ،بنوں سے کورونا کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ لاہور ہے۔۔بچےسکول چھوڑ کرآنے والی خاتون سےجنسی ہراسانی کا واقعہ ۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی