افغانستان میں مخلوط حکومت کیلئے بات چیت کا آغاز کر دیا : وزیراعظم 

Sep 18, 2021 | 21:41:PM
افغانستان، تمام دھڑوں، نمائندہ حکومت
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام دھڑوں کی نمائندہ حکومت کے قیام کے سلسلے میں طالبان سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لکھا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت کے بعد افغان طالبان کیساتھ مذاکرات شروع کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کیلئے طالبان سے مذاکرات کی ابتدا کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 40 برس کی لڑائی کے بعد (ان دھڑوں کی اقتدار میں) یہ شمولیت ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضامن ہو گی جو محض افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے کے بھی مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے: شاہ محمودکی کینیڈین ہم منصب سے گفتگو