(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کئے جانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کا عندیہ دیدیا۔ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے رابطے میں ہیں پاکستان کے دورے کے حوالے سے جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورہ منسوخی سے آگاہ ہیں تاہم ہم جلد بازی میں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ نہیں کریں گے۔ ہم نیوزی لینڈ سے بھی اطلاعات کا تبادلہ کریں گے جبکہ سیکیورٹی ماہرین کا مشورہ بھی اہم ہو گا دیگر سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی اطلاعات حاصل کریں گے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ آسٹریلیا کو اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی: پی سی بی نے اہم ایونٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا