(مانیٹر نگ ڈیسک) مظفر گڑھ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی ایک رپو رٹ کے مطابق اظہر عباس چانڈیہ نے چوک سرور شہید میں کارنرمیٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے کا اعلان کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے منتخب ہوا تھا، اب سمجھ لیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کے گہرے صدمے سے نڈھال شہنازگل کے بھائی کااہم اقدام
یا د رہے کہ اظہر عباس چانڈیہ 2018 کے الیکشن میں پی پی 269 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔