(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے۔
پشاور میں صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے اسے ہم کچل چکے ہیں ،جب تقریر کرتا ہے تو بونگی مارتا ہے ۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ بھارت کے پائلٹ کو پکڑا اور 24 گھنٹے کے اندر بھارت کے حوالے کیا،پاکستان کے سٹیٹ بینک کو تم نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا، ان کاکہناتھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے چوری نکل آئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اگر عدالت اس کے خلاف فیصلہ دے تو عدالت غلط،اگر الیکشن کمیشن اس کے خلاف فیصلہ دے تو وہ جانبدار، سربراہ جے یو آئی کا کہناتھا کہ عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا حکیم ثنا اللہ انتظار میں بیٹھا ہے،کہتا ہے حکومت کومزید وقت نہیں دے سکتا تم سے وقت کس نے مانگا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے،ایکسٹینشن والی بات پارلیمنٹ کی ہے ،پہلے کہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، اہم رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل