پاکستانی معروف اداکار کی اہلیہ سے راہیں جدا

Sep 18, 2022 | 12:21:PM

(ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ سیدہ علیزے کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے یہ بات بھی نوٹس کی ہے کہ فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں بھی محبت کرنا چاہتا ہوں، میں اصل زندگی میں بھی محبت میں گرفتار ہونا چاہتا ہوں اور اس جذبے کو محسوس کرنا چاہتا ہوں۔اداکار نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اس لیے میں صرف کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی پیار کرنا چاہتا ہوں۔فیروز خان کے اس انٹرویو نے فوراً ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، یوں ایک بار پھر فیروز خان اور علیزے کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کے علاوہ ایک نجی ذرائع کے مطابق فیروز خان نے اپنے بچوں سے ملنے کا حق حاصل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، یہی نہیں بلکہ اداکار کو سٹی کورٹ کراچی میں بھی دیکھا گیا ہے۔ نجی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیزے اب فیروز سے دور رہنا چاہتی ہیں۔اس حوالے سے ابھی تک فیروز خان یا ان کی اہلیہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ 2020ء میں جب سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تو اداکار نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔

مزیدخبریں