نورافتیحی بڑی مشکل سے بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نورا فتحی کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ نورا فتحی مبینہ بھتہ خور سکیش چندر شیکھر کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں۔اداکارہ کی ٹیم کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نورا فتحی مجرم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں تھیں اور نہ اس کے بارے میں کچھ جانتی تھیں۔اداکارہ کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ اکنامک اوفینسز ونگ (EOW) کے تفتیشی افسر کے مطابق نورا کو بھتہ خوری کے بارے میں علم نہیں تھا، جیسے ہی اداکارہ کو یہ محسوس ہوا کہ یہاں کچھ غلط ہے تو اُنہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔سکیش چندر شیکھر کی جانب سے بار بار فون کالز موصول ہونے پر نورا فتحی کو شک ہوا اور اداکارہ نے اس کا نمبر بلاک کر دیا۔
نورا فتحی کی ٹیم نے مزید بتایا کہ دہلی پولیس کے اکنامک اوفینسز ونگ (EOW) کی جانب سے اداکارہ کے اقدامات کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا، اس کیس کی تفتیش ابھی باقی ہے اور پولیس تمام بیانات، حالات اور شواہد پر غور کرنے کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچے گی۔
واضح رہے کہ اسی کیس میں دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے کچھ دن پہلے بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔
یاد رہے کہ اس کیس کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق نورا فتحی کو سکیش چندر شیکھر کی اہلیہ نے ایک تقریب کے لیے مدعو کیا اور اُنہیں تقریب میں شرکت کے لیے فیس کے بجائے ایک کار تحفے میں دینے کی پیشکش کی گئی۔