(ویب ڈیسک )پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج 12 بجے دن دنیا بھر کے بڑے آلودہ شہروں میں سرِ فہرست ہو گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 157 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور چین کا شہر گوانگ زہو146 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کے مطابق پشاور 165 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔فیصل آباد 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک میں دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔