عمران خان ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

Sep 18, 2022 | 13:14:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عوامی جلسے اور الیکشن مہم کے دوران ہیلی کاپٹر اور سرکاری وسائل کے استعمال پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمران خان اور محمود خان کو منگل 20 ستمبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سخت اقدامات پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر فضل شکور اور مشیر معدنیات کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہمراہ این اے 24 چارسدہ میں جلسے کیلئے 17 ستمبر کو بذریعہ ہیلی لاپٹر پہنچے تھے۔

ڈی ایم او کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کو یکساں ماحول میسر نہیں آرہا، کیوں نہ وزیر اعلیٰ کے پی پر ضمنی انتخاب کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگادی جائے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے یہ بھی کہا کہ ایسی رکاوٹیں ڈالی گئیں تو کیوں نہ امیدوار کو نااہل کرنے کی سفارش کردی جائے؟۔

انہوں نے نوٹس میں ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔