(ویب ڈیسک) ملکی و غیر ملکی ائیرلائینز کی جانب سے بزنس کلاس ٹکٹوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لینے کا معاملہ، وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد ائیرلائینز نے مسافروں کو لیے جانے والے اضافی ٹیکس کی واپسی کا آغاز کردیا۔
ضرور پڑھیں : نواز،شہباز ملاقات،کیا طے ہوگا؟ کیا طے ہوچکا ؟بڑا انکشاف
تفصیلات کےمطابق ملکی و غیر ملکی ائیرلائینز کی جانب سے بزنس کلاس ٹکٹوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لینے کے معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی، وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد ائیرلائینز نے مسافروں کو لیے جانے والے اضافی ٹیکس کی واپسی کا آغاز کردیا،یکم جولائی سے قبل لی جانی والی ٹکٹوں پر لگائی گئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں تمام ائیرلائنز فی مسافر 40ہزار روپے واپس کریں گیں،متاثرہ مسافروں کو ائیرلائینز حکام سے ریفنڈ کے لیے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری۔