سیاست میں ہلچل،جہانگیر ترین کو آخر کاربڑی کامیابی مل گئی

Sep 18, 2022 | 17:00:PM

(ویب ڈیسک) سیاست میں گرما گرمی، دو بڑے سیاسی گھرانوں میں 10 سال بعد صلح ہوگئی،دونوں شخصیات نے آئندہ الیکشن ملکر لڑنے اور سیاسی تعاون پر بھی اتفاق کیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  جنوبی پنجاب کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، جہانگیر ترین اورمخدوم احمد محمود کے خاندانوں میں10 سال سے جاری ناراضی کا خاتمہ ہوگیا ،ذرائع  کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پرانکےعشائیے میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں 10 سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  مخالفین پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دینے کو تیار ہو گئے ، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی اطلاعات سامنے آ گئیں، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ۔

 پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی شامل ہوں گے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی ارکان سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہوگئے ہیں، نئی پارٹی یعنی   کنگز پارٹی کو   جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود  دونوں لیڈ کریں گے۔

قبل ازیں سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما ،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی, اس سے قبل دونوں رہنماؤں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے،  پی ٹی آئی ایم این اے مخدوم مبین عالم کی بھی احمد محمود سے ملاقات ہوئی۔

دوسری جانب سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی صلح کے جنوبی پنجاب کی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

مزیدخبریں