سیرت اکیڈمی کو بحال اور متحدہ علما بورڈ کو فعال کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہباز شریف دور میں سیرت اکیڈمی کو تالا لگا کر غیر فعال کرنا افسوسناک ہے،سیرت اکیڈمی کو بحال اور متحدہ علما بورڈ کو فعال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف دور میں سیرت اکیڈمی کو تالا لگا کر غیر فعال کرنا افسوسناک ہے، یہ قوم کے منصوبے ہیں، جنہیں روک کر قومی خزانے کونقصان پہنچایا گیا،چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ مخالفین کی سوچ صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے، ہم نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیرت اکیڈمی کو بحال اور متحدہ علما بورڈ کو فعال کیا جائے گا،سیلاب میں متاثرہ مساجد اور مدارس کی بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔
چیئرمین پاکستان علماکونسل طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ دین کیلئے چودھری پرویز الٰہی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،متحدہ علما بورڈ ایکٹ لانے کے حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فوری انتخابات تحریک انصاف نہیں ملک کی ضرورت ہیں ،عمران خان