ملک میں کمزور جمہوریت ، وجہ سیاستدانوں کی مفاد پرستی ہے، مولانا فضل الرحمان

Sep 18, 2022 | 18:58:PM

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت مسلسل کمزور ہوتی چلی گئی ہے اور وجہ سیاستدانوں کی مفاد پرستی ہے۔
کراچی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا آئین چار ستونوں پر کھڑا ہے، مملکت کے نظام میں عوام کی شراکت آئین میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کے حق میں اورآمریت کےخلاف جنگ لڑی۔ 80کی دہائی سے جمہوریت کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، ہم جمہوریت کی بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں، آج پاکستان میں سب سے بڑا حکمران اتحاد قائم ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ میں آج بھی کہتا ہوں جمہوریت مسلسل کمزور ہوئی، ہمیں اپنی غلطیوں کی طرف بھی دیکھنا ہوگا، انسانوں کے تحفظ کیلئے قانون بنائے جاتے ہیں، ہم غلط پالیسیاں بناتے ہیں تو پھر سزا ملتی ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امن اور معاشی خوش حالی کسی بھی ریاست کے استحکام کیلئے لازم ہے، آئین سازی منتخب عوامی نمائندے کریں گے، خارجہ پالیسی ہمیشہ ملک اور اس کے مفادات کے مطابق بنائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوری انتخابات تحریک انصاف نہیں ملک کی ضرورت ہیں ،عمران خان

مزیدخبریں