(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرر ہے ہیں، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کرر ہی ہے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین میں رقم کی تقسیم جاری ہے،
لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی اداروں کے ساتھ پاک فوج بھی سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے، سیلاب متاثرین کیلئے دوست ممالک بھی مدد کر رہے ہیں، پاکستانی عوام بھی سیلاب متاثرین کیلئے عطیات فراہم کررہے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب روپے مختص کئے ہیں، ہر متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے فوری ریلیف فراہم کررہے ہیں، پوری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے اچھی خبر،سعودی عرب نے 3 ارب ڈالرز کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی