شہباز و نواز شریف کی ملاقات،الیکشن مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی لندن میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اوروزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دباؤ کے باوجود مقررہ وقت پرالیکشن کرانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے کوششیں کرنے پربھی غور کیا گیا۔پنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز اور دیگر ناموں پربھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نومبر میں اہم تعیناتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرر ہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف