حکومت کا فوکس سیلاب متاثرین پر، انتخابات مقررہ تاریخ پر ہونگے، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا اس وقت تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے، عام انتخابات کا انعقاد کسی کی دھونس اور دھمکی پر نہیں ہوگا،عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں ہے، سیاسی یتیم عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج غیر متوقع ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم پنجاب حکومت کو لمبا عرصہ چلانا نہیں چاہتے،فوادچودھری