(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ میرے اوپر پورے ملک کی ذمہ داری ہے، اگرعمران خان نے دوبارہ جلسہ کیا اور اکٹھا ہو کر آئے تو پورا بندوبست کروں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ عمران خان نے جھوٹ اور پروپیگنڈا کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عمران خان نے امریکی سازش کا پروپیگنڈا کیا اب پاﺅں پکڑ رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم نے حکومت کیلئے پی ٹی آئی کا ایک ووٹ بھی نہیں توڑا،عمران کے معاہدے پر ہی سبسڈی ختم ہوئی پٹرول کی قیمتیں بڑھیں ،نواز حکومت کے لگائے کارخانے پاکستان کو فائدہ دے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: مسافروں کو قرنطینہ سینٹر لے جانیوالی بس کو حادثہ، 27 افراد ہلاک