بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کہیں بادل کہیں ٹھنڈی ہوائیں،صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں وقفے وقفے سے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمان کو گہرے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے,ضلع چنیوٹ میں تیز بارش سے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ سیوریج لائنیں بند ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی، شرقپور شریف، حویلی لکھا، ساہیوال اور رائے ونڈ میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی سندھ میں مون سون سسٹم داخل ہونے کے باعث کراچی میں 18 سے 20 ستمبر تک معتدل شدت کی بارشوں کا امکان ہے,محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب اور مغرب سے 18 سے 27 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، تھر پارکر، مٹھی، عمرکوٹ، میر پورخاص، ٹھٹہ، بدین اور سجاول میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ میں میر پور خاص اور تھرپارکر میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسے،محکمہ موسمیات سندھ کے مطابق آج کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، تھر پارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹھٹہ، بدین، سجاول میں بھی بارش کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ماہرین نے شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم 24اور زیادہ سے زیادہ 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا