(24نیوز)روپے کی قدرمیں اضافہ ہونے لگا،ڈالر مزید سستا ہو گیا،حکومت کے اقدامات کی وجہ سے گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کا سفر نیچے کی جانب گامزن رہا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے سے بھی نیچے آگیا،انٹر بینک میں ڈالر 296.85 روپے سے گر 295.80 روپے تک گر گیا،انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 11.30 روپے سستا ہوچکا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے کا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے پر برقرار ہے،یورو 7 روپے سستا ہوکر 317 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 5 روپے کمی سے 374 روپے کا ہوگیا۔
اماراتی درہم 1.70 روپے کمی سے 81 روپے 30 پیسے کا ہوگیا،سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 79 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں حالیہ چند روز کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چکن پھر مہنگا ہو گیا،فی کلو قیمت کہاں تک جا پہنچی؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ غیر قانونی انخلا کیخلاف کریک ڈاؤن ہے، کرنسی ڈیلرز نے بتایا کہ ڈالر کے مزید سستا ہونے کے خوف کے سبب برآمدکنندگان بڑی تعداد میں ڈالر فروخت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سسٹم داخل،بادل چھا گئے،بارشوں کا سلسلہ کب تک رہے گا؟بڑی پیشگوئی