وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دورہ بیجنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا چینی شہر بیجنگ کا دورہ،ٹریفک نظام اور روڈ انفرا سٹرکچر کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بیجنگ میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلی نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں،پولیسنگ کے نظام کا مشاہدہ کیا،
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک نظام اور روڈ انفراسٹرکچر کا بھی جائزہ لیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کا بھی مشاہدہ کیا۔
وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی ہمراہ تھے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے سہولتوں کی بہتری کیلئے چین کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار