انعامی سکیم کے نام پر  لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

Sep 18, 2023 | 10:56:AM

( طیب سیف)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائی، انسپکٹر ملک اویس نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے انعامی سکیم کے نام پر شکایت کنندہ سے لاکھوں روپے بٹورے،ملزم نے جعل سازی کرتے ہوئے متاثرہ سے 498000 روپے بٹورے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نجی ٹی وی چینل کا نمائندہ بن کر روزانہ کی بنیاد پر سادہ لوح شہریوں کو کالز کرتا تھا،ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات کا اثر،ڈالر مزید سستا ہو گیا

مزیدخبریں