القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

Sep 18, 2023 | 12:50:PM

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ طالب حسین اور اسٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت  میں پیش ہوئے،اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے، عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کا ریٹ گر گیا،یورو، پاؤنڈ،درہم اور  ریال کی قیمت بھی کم

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔
 

مزیدخبریں