سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس، چیف جسٹس نے تاخیر پر معذرت کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سپریم کورٹ میں فل کورٹ سماعت جاری ہے، سماعت میں تاخیر پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معذرت کر لی۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ تاخیر کیلئے معذرت چاہتا ہوں، فل کورٹ اجلاس چل رہا تھا، فل کورٹ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی وی سے مقدمہ لائیو نشر کرنے کا پائلٹ تجربہ کیا جائے، کچھ ججز نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سن رکھا ہے،فل کورٹ اسی سلسلے میں بلائی کہ تمام ججز سے مشاورت کی جائے،اس کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے تین درخواستیں آئی تھیں،فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے تینوں درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہیں۔