پارلیمنٹ کے پاس سپریم کورٹ رولز بدلنے کا اختیار نہیں،خواجہ طارق

Sep 18, 2023 | 13:17:PM
پارلیمنٹ کے پاس سپریم کورٹ رولز بدلنے کا اختیار نہیں،خواجہ طارق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی  لائیو سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے درخواستگزار  کے وکیل خواجہ طارق نے کہا کہ  پارلیمنٹ کے پاس سپریم کورٹ کے رولز بدلنے کا اختیار نہیں ہے ۔

تفصیلات کے  مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 15 رکنی ججز  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی لائیو سماعت کر رہے ہیں ، سماعت کے آغاز پر وکیل خواجہ طارق رحیم کا چیف جسٹس کیلئے نیک تمناوں کا اظہار ، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی کاروائی براہ راست دکھانے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اس لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، اس کیس میں 9 درخواست گزار تھے، نام بتائیں کس کس نے دلائل دینے ہیں،درخواست گزار خواجہ طارق رحیم کو پہلے سن لیتے ہیں،باقی تمام درخواست گزار بیٹھ جائیں سب کو سنیں گے۔

درخواست گزار خواجہ طارق رحیم  نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے پاس سپریم کورٹ رولز بدلنے کا اختیار نہیں،سپریم کورٹ خود اپنے رولز تبدیل کرسکتی ہے،خواجہ طارق رحیم نے قانون پر حکم امتناع دینے سے متعلق حکمنامے کا حوالہ دیا ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی کی باتیں نہ کریں۔