(24 نیوز ) پارلیمنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی فل کورٹ سماعت پر جسٹس عائشہ ملک اہم سوال اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 15 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ، سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق 184/3 میں اپیل کا حق دیا گیا ہے، فل کورٹ اگر قانون درست قرار دے تو اپیل کون سنے گا؟ ۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ کے پاس سپریم کورٹ رولز بدلنے کا اختیار نہیں،خواجہ طارق
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس سردار طارق محمود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی ،جسٹس امین مندو خیل،جسٹس مظہر علی اکبر ،جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس علی مظہر ،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس سید حسام اظہر رضوی ،جسٹس شاہد وحید ،جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کا فل بینچ لائیو کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔