یہ قانون اگر17 ججز بنا  دیں تو ٹھیک؟ پارلیمنٹ نے بنایا تو کیا غلط ہے ؟جسٹس منصور علی شاہ

Sep 18, 2023 | 15:29:PM

(24 نیوز ) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے درخواستگزار وکیل سے سوال کیا کہ اگر یہی قانون سپریم کورٹ کے 17 ججز بنا دیں تو ٹھیک،  پارلیمنٹ نے بنایا تو کیا غلط ہے ؟۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 15 رکنی بنچ کی جانب سے سماعت کے دوران فاضل ججز کی جانب سے درخواستگزار وکیل خواجہ طارق رحیم کو سوال ریکارڈ کرائے جا رہے تھے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میرا بھی ایک سوال اپنی فہرست میں شامل کر لیں، جسٹس منصور علی  شاہ نے استفسار کیا کہ اگر 17 جج بیٹھ کر یہی قانون بنا دیں تو ٹھیک ہے پارلیمنٹ نے بنایا تو کیا غلط ہے؟آپ کا پورا کیس یہی ہے نہ یہی ساری بحث آپ کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں