سندھ یونیورسٹی جامشورو میں طالبات کو ہراساں کرنے پر اسسٹنٹ معطل

Sep 18, 2023 | 18:56:PM

(24 نیوز)مہران یونیورسٹی آف  انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں طالبات کو حراساں کرنے پر آئی ٹی شبعہ کے اسسٹنٹ کو معطل کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورہ میں طالبات کو حراساں کئے جانے کے الزام میں آئی ٹی شعبہ کے اسسٹنٹ ابراہیم لاشاری کو معطل کردیاگیا ۔

اینٹی حراسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر سینڈیکٹ چیئر مین کے حکم پر رجسٹرار نے معطل کرنے کا  نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق سینئر آئی ٹی اسسٹنٹ پر طالبات کو حراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

طالبات کی تحریری شکایت پر وی سی پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین نے تین رکنی اینٹی حراسمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی  , تین رکنی کمیٹ میں یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختیار انڑ ممبر ارشد میمن اور ڈاکٹر عظمی شامل ہیں۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق اینٹی حراسمنٹ کمیٹی نے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی، تحقیقات میں شکایت کنندہ کے بیانات قلمبند اور ثبوت جمع کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے نے ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کردیا

حکام کے مطابق  معطل اسسٹنٹ کا بیان بھی قلمبند کیا جائےگا، تحقیقات مکمل ہونے پر رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کی جائےگی۔

مزیدخبریں