نواز شریف کی وطن واپسی پر لیگی کارکنوں سمیت عام افراد بھی استقبال کریں گے: میاں جاوید لطیف 

Sep 18, 2023 | 18:59:PM

This browser does not support the video element.

(اسد ملک) سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف  کی پاکستان آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کے علاوہ عام افراد بھی استقبال کیلئے آئیں گے۔

لندن میں سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان کی آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کے علاوہ عام افراد بھی استقبال کیلئے آئیں گے، عام افراد جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کو دل سے ماننے والے باہر آئیں گے، نواز شریف کی واپسی کی تاریخیں جو دی تھیں وہ اس وقت بھی واپس آنا چاہتے تھے، اس وقت کے چیف ایگزیکٹو نے نواز شریف کا راستہ روکا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ملنے پر کونسے منصوبے ترجیحی ہونگے، شہبازشریف نے بتا دیا

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ 09 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد اس وقت کی آج کی رجیم نے خود احتسابی اپنے ادارے میں کی اور بہت سے لوگ پکڑے گئے، کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن یہ تصور نہیں کرسکتا کہ کسی دہشت گرد کو سیاسی روپ میں سامنے لے کر آیا جائے۔

مزیدخبریں