بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جون 2023 کے مقابلے میں 3.62 فیصد کمی

Sep 18, 2023 | 19:25:PM

(وقاص عظیم)بڑی صنعتوں کی پیداوار کے سلسلے میں ادارہ شماریات نے مالی سال جون 2023 کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق جون کے مقابلے 3.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جون 2023 کے مقابلے میں 3.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار کی سالانہ بنیادوں پر 1.09 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
 ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر آٹو موبائل کی پیداوار میں 66.1 فیصد کمی ،کٹن یارن کی پیداوار میں 29.8 فیصد کمی ،کاٹن کلاتھ کی پیداوار 17.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ یونیورسٹی جامشورو میں طالبات کو ہراساں کرنے پر اسسٹنٹ معطل

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جون 2023 کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 2.2 فیصد کمی ،سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار 4.69 فیصد گر گئیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر آٹو موبائل کی پیداوار 2.59 فیصد کم ہوگئی ۔

مزیدخبریں