لاہور ہائیکورٹ ؛ضلعی عدالتوں کے چار ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے چار ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں، چاروں ججز انسداددہشتگردی عدالتوں میں تعینات کر دیئے گئے۔
ہائیکورٹ نے چاروں ججز کو 21 ستمبر تک انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کا چارج لینے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارشد جاوید ، جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر تین لاہور ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر ون راولپنڈی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار علی جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر دو ملتان اورایڈیشنل سیشن جج مس نتاشا نسیم سپرا ، جج انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر دو گوجرانولہ تعینات کر دی گئیں۔
نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم ، رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئیں،نوٹیفکیشن کی نقول چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبہ بھر کے سیشن ججز سمیت دیگر کو ارسال کی گئیں،نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری ہوم ،اکاؤنٹ جنرل پنجاب ، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو بھی ارسال کی گئی،نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سیکرٹری لا اینڈ جسٹس سمیت دیگر کو بھجوا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، سینئر سیاستدان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کاا علان