وزیر داخلہ کاعید میلادالنبی ﷺ کے تمام جلوس پرامن طورپر اختتام پذیر ہونے پر اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے تمام جلوس پرامن طورپر اختتام پذیر ہونے پر شکر ادا کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی پولیس،انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے عاشقان رسول ﷺ نے پرامن ماحول میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منائیں،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹرجنرل پولیس اور لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے سربراہان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مبارک ترین دن پر امن ،اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کیلئے علماء کرام کے کردار کو سراہتا ہوں،ہماری ٹیم کی مشترکہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کےحضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے لئے بہترین انتظامات پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،ان کا مزید کہنا تھا ہم سب کو وطن عزیز کو امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے سے فرائض سرانجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: نبی کریم ﷺکی تعلیمات کے مطابق پاکستان کو سنوارنا ہوگا، وزیر اعظم شہبازشریف