ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کا لاہور میں داخلہ بند

Sep 18, 2024 | 09:18:AM

(ویب ڈیسک) آج سے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے لاہور شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

لاہور کی متعدد شاہراہوں پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بولیوارڈ پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

قانون پر عملدرآمد کے لئے شوق چوک، شوکت خانم، لیک سٹی، اڈا پلاٹ سمیت داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز تعینات کر د یئے گئے ہیں،سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جائے گا۔

 سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں