(24نیوز) لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، کاؤنٹر ٹیررازم فورس( سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر، 2 رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کر لی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے،دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔