جلسے کا شور، لاہور سےپی ٹی آئی کی اہم شخصیات گرفتار

Sep 18, 2024 | 10:28:AM
جلسے کا شور، لاہور سےپی ٹی آئی کی اہم شخصیات گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)پارلیمانی لیڈرپنجاب پی ٹی آئی علی امتیازوڑائچ کےگھرپولیس کا چھاپہ،پولیس نےرات گئےعلی امتیازوڑائچ کوحراست میں لیا،2گھنٹےبعدپولیس نےعلی امتیازوڑائچ کورہا کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کرلیا گیا,علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے. 

پولیس کا رات گئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر چھاپہ مارا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے، عالیہ حمزہ کا کہناتھا کہ تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو چھاپہ مارا، میرے گھر کی تلاشی لی گئی، میں ضمانت پر ہوں،اگر مطلوب ہوں تو بتایا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کرلیا تھا، غلام محی الدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت سے واپسی پرگرفتارکیا گیا۔

 پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پرہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔