(علی ساہی) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کو بڑا ریلیف دینے کیلئے پرعزم،موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے ۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ون ونڈوآپریشن کےتحت ایک ہی چھت تلےتمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہے ،رواں ماہ 4لاکھ 42ہزار244شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ہیں۔
2لاکھ61ہزار645شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے،ایک لاکھ 48ہزار 873شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،26ہزار591شہریوں نےلائسنس کی تجدید کروائی۔
1295شہریوں نےگمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا،3850شہریوں نےانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوائے.
یہ بھی پڑھیں :موٹر سائیکل سواروں کیلئےبری خبر