روپے نے ڈالر کے پر کتر دیئے

Sep 18, 2024 | 10:57:AM

(ایاز رانا )حکومت کی جانب سے معاشی بحالی کیلئے اقدامات رنگ لانے لگے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی آنے لگی ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.13 روپے سے کم ہوکر 278.04 روپے پر بند ہوا،
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے، 100 انڈیکس 970 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 1.21فیصد اضافے 80 ہزار 461 کی سطح پر بند ہوا ،آج 15 ارب 90 کروڑ مالیت کے 40 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے پریشان شہریوں کی  بڑی مشکل حل
 

مزیدخبریں