غزہ کے مکینوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، شدید بمباری کا سلسلہ جاری ، متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے

بریج میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے میں 80 افراد ملبے تلے دب گئے

Sep 18, 2024 | 11:04:AM

(24 نیوز)غزہ کے مکینوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ، متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں صیہونی فوج نے بریج میں تازہ ترین حملے کیے جس میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے میں 80 افراد ملبے تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو کارروائیوں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں پر بھی اسرائیل نے حملے کرکے امدادی کاموں میں مشکلات پیدا کیں۔

ضرور پڑھیں:لبنان: پیجر ڈیوائس دھماکے، ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت 27سو سے زائد زخمی، 8افراد شہید

دوسری جانب غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے مطالبے پر مبنی قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل ووٹنگ ہوگی۔اس کے علاوہ شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ کے جوابی حملے جاری ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے 41 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں