امریکا میں انتخابی افسران کو مشتبہ پیکج موصول،خفیہ اداروں نے چھان بین شروع کردی

Sep 18, 2024 | 11:56:AM
امریکا میں انتخابی افسران کو مشتبہ پیکج موصول،خفیہ اداروں نے چھان بین شروع کردی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی انتخابات کی آمد آمد ہے ،دنیا بھر کے انتخابات کی طرح امریکی صدارتی انتخابات بھی تنازعات کا شکار ہوتے جارہے ہیں ،امریکا کی 17 ریاستوں میں انتخابی عہدیداروں کو مشکوک پیکجز موصول ہوئے ہیں ۔ایف بی آئی اور امریکی محکمہ ڈاک نے چھان بین شروع کردی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی  رپورٹ کے مطابق وفاقی تفتیش کاروں نے کہا کہ وہ پیکجز کو اکٹھا کر رہے ہیں اور ان میں سے کچھ میں نامعلوم مادہ پایا گیا ہے، جبکہ کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مشتبہ پارسلز نیویارک سے الاسکا تک ملک کے مختلف حصوں میں ریاستی انتخابی عہدیداروں کے سیکرٹریز کو بھیجے گئے ہیں۔ایف بی آئی اور امریکی محکمہ ڈاک نے کہا کہ وہ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنے خطوط بھیجے گئے اور ان کے پیچھے کون ہے، ساتھ ہی ساتھ ان کے مقصد کا بھی تعین کیا جارہا ہے۔

ضرورپڑھیں:غزہ کے مکینوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، شدید بمباری کا سلسلہ جاری ، متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے

ایجنسیوں نے  ایک بیان میں بتایا کہ کچھ خطوط میں ایک نامعلوم مادہ پایا گیا اور ہم پارسلز کو محفوظ طریقے سے جمع کرنے کے لیے اپنے قانون نافذ کرنے والے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے  نے رپورٹ کیا کہ الاسکا، جارجیا، کنیکٹی کٹ، انڈیانا، کینٹکی، میساچوسٹس، مسوری، نیویارک، رہوڈ آئی لینڈ، آئیووا، مسیسیپی، کولوراڈو، کنساس، نیبراسکا، اوکلاہوما، ٹینیسی اور وومنگ کے انتخابی عہدیداروں کو پیکیجز موصول ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکی انتخابی دفاتر کو مشکوک میل بھیجی گئی ہوں۔گزشتہ نومبر میں، جارجیا، نیواڈا، کیلیفورنیا، اوریگون اور واشنگٹن کے دفاتر کو فینٹینیل اور دیگر مادوں سے لیس لفافے بھیجے گئے تھے۔