مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج ہوگا

Sep 18, 2024 | 12:02:PM
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک دہائی بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج ہوگا، 24 حلقوں میں پولنگ آج ہوگی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 حلقوں میں سے 24 میں آج پولنگ کی جائے گی جس کیلئے 2 سو 19 امیدوار میدان میں ہیں، سات اضلاع میں 23 لاکھ 27 ہزار 580 افراد ووٹ دینے کے اہل قرار دیے گئے ہیں، مجموعی طور پر 219 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سری نگر، 87 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،بقیہ 66سیٹوں پر 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو الیکشن ہوگا،جبکہ  مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا۔

مقبوضہ جموں کے تین حلقوں ڈوڈا، رامبن اور کشتواڑ میں 8 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کُلگام کی 16 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

پولنگ کیلئے 14 ہزار افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے، ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

تقریبا ایک عشرے بعد ہونے والے ان ریاستی انتخابات میں بھارت نے 35 ہزار کشمیری پنڈتوں سے بھی ووٹ ڈلوانے کی تیاری کرلی۔

 مجموعی طور پر 219 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،بی جے پی ،محبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی اور عمرعبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

سابقہ اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی اتحادی حکومت بنی تھی۔