( کامران منہاس)کورنگی پولیس نے ٹیکنکل مدد سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5روز میں 9 لاکھ لوٹنے والے ملزمان گرفتار کرلیے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی .
کراچی کے علاقہ کورنگی کے ایس ایس پی توحید رحمان میمن کے مطابق کورنگی پولیس کی کارروائی بنک سے رقم لےکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا. گرفتار گروہ سے اسلحہ دو پستول اور چھینی ہوئی 8 لاکھ 45 ہزار کی رقم برآمد کرلی گئی.
توحید رحمان کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال صنعتی ایریا کے علاقے سے چھینی ہوئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان 13 ستمبر کو زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہری سے 9 لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
توحید رحمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلعی ٹیکنکل ٹیم اور ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا کو ٹاسک سونپا گیا تھا، ملزمان کی شناخت فرقان اور یشوا الیاس عرف سونو کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے، تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔