اداکارہ سونیا مشال کے گھر بیٹی کی پیدائش

Sep 18, 2024 | 13:19:PM
اداکارہ سونیا مشال کے گھر بیٹی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے یہ خوش خبری اپنے مداحوں کے ہمراہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کے ذریعے شیئر کی ہے, اداکارہ کی انسٹا پوسٹ کے مطابق ان کے ہاں 12 ستمبر 2024ء کو بیٹی پیدا ہوئی ہے.

اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ہاتھوں کی تصویر شئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری پیاری بیٹی ہماری زندگی میں جادو بھرنے آگئی۔

سونیا نے اپنی بیٹی کا نام بھی شیئرکیا، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں واقعی جنت کے ایک ٹکڑے ’زیوا صوفی‘ سے نوازا ہے، الحمد للّٰہ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ، مما اور پاپا آ پ کی محبت میں گرفتار ہیں، کیونکہ آپ بالکل پرفیکٹ ہیں۔

 
 

اداکارہ سونیا مشال کا نکاح فروری 2022ء میں انتہائی سادگی سے ہوا تھا۔