ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 220 روپے تک کمی کا اعلان

Sep 18, 2024 | 13:54:PM
 ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 220 روپے تک کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کمال ہو گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 سے 220 روپے تک کمی کر دی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچنے لگا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 220 روپے تک کمی ہوگئی، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور کے مختلف بس ٹرمینلز کا دورہ کرکے کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

بس ٹرمنلز پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دیے گئے، نیا کرایہ نامہ  آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 وزیرٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ جس بس نے نیاکرایہ نامہ آویزاں نہیں کیااس کوبند کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 14 روپے فی یونٹ ریلیف  سے کونسےبجلی صارفین محروم؟

لاہور سے کراچی  کا کرایہ 4470سے کم ہو کر 4250روپے ہوگیا، لاہور سے مردان پرانا کرایہ 1960 نیا 1860 روپے مقرر کردیا گیا۔

 سوات کا پرانا کرایہ 2250 نیا 2140 روپے، لاہور سے راولپنڈی کا کرایا1110 سے کم ہو کر 1050روپے مقرر کردیا گیاہے۔